تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کا یونین کمیٹی نمبر 07کا دورہ
علاقے میں جاری صفائی ستھرائی اور لائٹوں کی درستگی کے کام کا معائنہ کیا
دستیاب وسائل اور عوام کے تعاون سے لیاقت آباد ٹاؤن کی تعمیر کریں گے:فراز حسیب
عوامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کاباہمی اشتراک ضروری ہے:فراز حسیب
مورخہ:25 جنوری 2024
کراچی ( )چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کا یونین کمیٹی نمبر07 سی ایریا کا دورہ۔ اس موقع پر،یونین کمیٹی نمبر 07 کے چیئرمین شہاب الدین،یوسی کمیٹی کے ممبران، ڈائریکٹرسینی ٹیشن ناصر خان اور دیگربلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے یونین کمیٹی نمبر07 میں صفائی ستھرائی، لائٹوں کی درستگی، عقبی (گندی گلیوں)اور کچرا کنڈیوں کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے یونین کمیٹی نمبر 07 کے چیئرمین اور علاقہ معززین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ لیاقت آباد ٹاون کو مثالی ٹاون بنایا جائے اور اس عزم کو پورا کرنے کے لئے عوامی نمائندوں اور ٹاون کے عملے کو عوام کا مکمل تعاون درکار ہے۔ فراز حسیب نے کہا کہ ہم خدمت کا جذبہ لے کر بلدیاتی ایوانوں میں آئے ہیں،
ہماری راہ میں کتنی ہی رکاوٹیں آ جائیں،ہم دستیاب وسائل سے عوامی خدمت کے کام جاری رکھیں گے،ہماری کوشش ہے کہ لیاقت آباد ٹاؤن کے مکینوں کو تمام تر بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز پر فراہم کی جائیں ،ضرورت اس بات کی ہے کہ عوامی خدمت کے تمام ادارے باہمی اشتراک اور مضبوط رابطے کے زریعے عوامی خدمات کو سر انجام دیں۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اداروں کے باہمی اشتراک سے ہم بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 07 کے چیئرمین شہاب الدین اور علاقہ مکینوں نے فراز حسیب کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا،چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔قبل ازیں چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے یونین کمیٹی نمبر 03 بندھانی میں یوسی چیئرمین یونس بندھانی کے ہمراہ مین ہولز کی تعمیر اور سیوریج کے کاموں کا معائنہ کیا۔ جاری کردہ:۔
فہیم مصطفی
ڈائریکٹر انفارمیشن
لیاقت آباد ٹاون
