کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے افسران اور ملازمین کی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے یمن میں انسداد دہشت گردی یونٹس کا مشن ختم کر دیا
اس موقع پر ایس ایس پی نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور متعدد ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں قیصر امتیاز اور ان کی ٹیم سمیت دیگر تھانہ جات کے ہیڈ، محرر اور ملازمین کو CC-III کی تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا۔
ذیشان شفیق صدیقی نے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم سمیت دیگر اہلکاروں کو ان کی کارکردگی کے لیے سراہا اور کہا کہ عوامی تحفظ اور جرائم کے خاتمے میں پولیس کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔
