کراچی: ماڈل کالونی پولیس اسٹیشن کے ایس آئی امتیاز خان نے 30 دسمبر 2025 کو گشت کے دوران ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہریار خان ولد محمد جاوید کو منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
متحدہ عرب امارات نے یمن میں انسداد دہشت گردی یونٹس کا مشن ختم کر دیا
گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے 510 گرام چرس، 270 روپے نقد اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 480/2025 کے تحت دفعہ 9(i)3(b) CNS ایکٹ 2024 کے تحت درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہریار خان کا سابقہ جرائم کا ریکارڈ بھی موجود ہے، جس میں FIR نمبر 619/2024 U/S 411/34 PPC، تھانہ ملیر سٹی میں درج ہے، اور ملزم اس وقت مفرور تھا۔
ایس آئی امتیاز خان اور پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی سے علاقے میں منشیات کی فروخت روکنے میں اہم کامیابی حاصل ہوئی۔
