تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
KARACHI BASKETBALL ASSOCIATION
KARACHI-SINDH
DATED: 25TH JANUARY-2024
ساتواں کمشنرکپ بوائزباسکٹ بال ٹورنامنٹ کا رنگارنگ افتتاح
ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ساوتھ کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو نے کیا، ایک میچ کا فیصلہ ہو گیا
کراچی (تشکُّر نیوز رپورٹنگ، )ساتواں کمشنر کراچی کپ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بوائز ایونٹ کا رنگارنگ افتتاح انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر ڈپٹی کمشنر ساوتھ کیپٹن الطاف حسین ساریو نے کیا، اس موقع پر بیگم اسما علی شاہ، غلام محمد خان، آصف گلفام،
غلام عباس جمال ایڈوکیٹ، جنید احمد خان، فریحہ عاقب،طارق حسین اور کھیلوں کی نامور شخصیات موجود تھیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساوتھ نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ ملک میں کھیلوں کے مقابلے زیادہ سے زیادہ ہوں اور میری کوشش ہے کہ ضلع جنوبی میں کھیل کے میدان ہروقت کھلاڑیوں سے آباد رہیں، انھوں نے اعلان کیا سندھ گیمز سے قبل اس کورٹ کی تزین وآرائش کرادی جائے گی،
انھوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور خصوصاََ غلام محمد خان کو مبارکباد دی اور اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا قبل ازین غلام محمد خان نے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی،ٹورنامنٹ کے پہلے دن سول ٹائیگرز کلب نے PCB کلب کو 94-76 پوائنٹس سے شکست دے دی ونر ٹیم کی جانب سے دانیال خان مروت نے 8 تھری پوائینٹرز کی مدد سے 52 احسن اقبال نے 26 اور محمد زید اشرف نے 12 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے 6 تھری پوائینٹرز کی مدد سے ضیاالدین ظہور نے 40 امان قادری نے 20 اور عمران ظفر نے 10 پوائنٹس اسکور کئے، میچ میں زاہد ملک، عامر شریف اور محمد اشرف یحیٰ ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون، نعیم احمد اور زوالفقار عباس خان نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر
