ماڈرن پولیسنگ کی جانب آئی جی سندھ کا مستحسن اقدام۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

شہریوں کی سہولت اور شکایت کے اندراج کومدنظر رکھتے ہوئے محکمہ پولیس میں سندھ کمپلین مینجمنٹ سسٹم ایپ متعارف کردی گئی۔

شہری پولیس اسٹیشن کی فرنٹ ڈیسک پر شکایت درج کرواکرپیروی کے لیے E-Tagیاکمپلین نمبرحاصل کرسکے گے۔

کراچی25,جنوری 2024:-

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے عوام کی سہولت اور آسانی کومدنظر رکھتے ہوئے مختلف نوعیت کی شکایات اور مسائل کے اندراج کی مستند پیروی کے لیئے صوبائی سطح پر محکمہ پولیس میں سندھ کمپلین مینجمنٹ سسٹم ایپلیکیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی نے بتایا کہ متعارف کردہ اس جدید ایپ کے ذریعے شہریوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن کی فرنٹ ڈیسک پر درج کروائی گئی جرم ناقابل دست اندازی سے متعلق شکایت کی پیروی اور رسائی فقط ایک ایپ کے استعمال سے باآسانی کی جاسکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تھانوں میں پہلے سے قائم اور مصروف عمل فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونیوالی تمام شکایات اور مسائل پر مشتمل درخواستوں کو باقاعدہ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی شکل میں ترتیب دیا جارہا ہے جسکا مقصد فرنٹ ڈیسک پر جو بھی شکایت ہو وہ رجسٹرڈ ہو اور اسکا ناصرف ازالہ بالکہ پیروی بھی ممکن بنائی جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایپ کی یہ خاصیت ہوگی کہ اسکے استعمال سے تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کے علاوہ دیگر شکایتوں اور انکے ازالوں کا الیکٹرانک ریکارڈ ترتیب دیاجاسکے گا۔

آئی ٹی سندھ پولیس اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک اور تعاون سے بنائے جانے والی اس خصوصی اپیلیکیشن کے استعمال سے متعلق پولیس افسران کی تربیت کا آغاز بھی کیا جاچکا ہے۔

رائے راشد پروجیکٹ ڈائیریکٹر پنجاب آئی ٹی بورڈ نے اس موقع پر بتایا کہ پولیس تھانوں میں رپورٹ ہونے والی معمولی نوعیت کی شکایات اور مسائل اور انکے حل و ازالہ کے مثبت عمل کو یکثر نظر انداز کردیا جاتا تھا یا تاخیر کی نظرہوجاتے تھے تاہم اس ایپ کی بدولت اب ایسا نہیں ہوگا۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ شہری شکایت درج کرواکر ای ٹیگ/شکایت نمبرحاصل کرسکے گے جس کے ذریعے ان کی شکایت کی پیروی اورازالہ 72گھنٹوں کے اندر ممکن ہوسکے گا۔اس کے بعد شکایت بالا حکام کوازخودنظام کے تحت موصول ہوجائے گی۔ اب پولیس تھانوں کی ذریعے حل ہونے والی معمولی نوعیت کی شکایتوں/مسائل کا ناصرف موصولی کا بلکہ ان پر جملہ ازالہ اقدامات کا ریکارڈ بھی مرتب کرنیکی پابند ہوگی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ وقت گزرنیکے ساتھ ساتھ پولیس اپنے محکمانہ امور واقدامات اورلائحہ عمل میں جدت کی جانب گامزن ہے اور یہ امر انتہائی لائق ستائش ہیکہ محدود وسائل ہونیکے باوجود سندھ پولیس تمام تر انتظامی امور کو نا صرف ڈیجیٹلائزڈ کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں بلکہ وقتاً فوقتاً ثمرآور اقدامات اور سنجیدہ کاشوں سے قدم بہ قدم آگے بھی بڑھ رہی ہے۔

افتتاحی تقریب میں میں آئی ٹی پنجاب بورڈ کے افسرعاصم اقبال اور ڈی آئی جیز اسٹبلشمنٹ،آئی ٹی،فنانس بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!