سکھر میں پولیس مقابلہ، انتہائی خطرناک اور بدنام زمانہ ڈاکو عبدالحکیم ہلاک

سکھر: سکھر پولیس نے ایک کامیاب اور جرات مندانہ کارروائی کے دوران انتہائی خطرناک، جرائم پیشہ اور خوف و دہشت کی علامت سمجھے جانے والے بدنام زمانہ ڈاکو عبدالحکیم ولد عنالخالق کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا۔

ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نائجیرین باشندے سمیت 4 ملزمان گرفتار

اس کامیاب کارروائی پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر اور پولیس ٹیم کو زبردست شاباش دی۔ وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی بروقت اور مؤثر حکمت عملی کے باعث ایک بڑے جرائم پیشہ عنصر کا خاتمہ ممکن ہوا، جس سے شہریوں کو ریلیف ملا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت جرائم، دہشت گردی اور امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور قانون شکن عناصر کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ وزیر داخلہ کے مطابق پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابلِ تحسین ہیں اور ایسی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ سندھ بھر میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اور مفرور تھا۔ اس کے خلاف مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے:

FIR No. 59/2023 زیر دفعہ 24 SSA، تھانہ لکھی

FIR No. 105/2023 زیر دفعہ 381-A PPC، تھانہ لکھی

FIR No. 113/2023 زیر دفعہ 9-B CNS، تھانہ لکھی

اسی طرح ملزم غلام شاہ کے خلاف بھی درج مقدمات میں شامل ہیں:

FIR No. 58/2023 زیر دفعہ 324، 353، 399 PPC

FIR No. 59/2023 زیر دفعہ 24 SSA، تھانہ رستم

مزید برآں FIR No. 116/2025 (مفرور) زیر دفعہ 337-A(1)، F(1)، 504، 506(2) PPC، تھانہ خانپور، ضلع شکارپور بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔

پولیس اور حکومت سندھ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

WhatsApp Image 2025 12 30 at 5.46.54 PM

One thought on “سکھر میں پولیس مقابلہ، انتہائی خطرناک اور بدنام زمانہ ڈاکو عبدالحکیم ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!