سال 2025: اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے تاریخی سنگِ میل، امن و امان اور عوامی تحفظ میں نمایاں کامیابیاں

کراچی: سال 2025 میں سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے تحت کام کرنے والے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) نے پیشہ ورانہ صلاحیت، جدید تربیت اور مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے متعدد اہم سنگِ میل عبور کیے۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی قیادت، کمانڈنٹ ایس ایس یو محمد عامر خان نیازی اور ان کی ٹیم نے سندھ بھر میں امن و امان کے قیام، عوامی تحفظ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے میں قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نائجیرین باشندے سمیت 4 ملزمان گرفتار

سال بھر ایس ایس یو کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (SWAT) ٹیم نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں حصہ لیا، جبکہ آتشزدگی، عمارتوں کے انہدام اور شدید بارشوں کے دوران بروقت ریسکیو آپریشنز کر کے قیمتی جانیں بچائیں۔

ایس ایس یو نے 2025 کے دوران معزز شخصیات کے 1400 سے زائد دوروں اور حساس تقریبات کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔ پاکستان میں 29 برس بعد منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، ٹرائی نیشن سیریز اور پی ایس ایل-10 کے میچز کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کا باعث بنے۔

کچے کے انتہائی حساس علاقوں میں انفراسٹرکچر منصوبوں کے تحفظ، مذہبی اجتماعات، قومی تقریبات، بین الاقوامی کانفرنسز اور ثقافتی فیسٹیولز میں بھی ایس ایس یو نے نمایاں کردار ادا کیا۔ یونٹ کے کمانڈوز نے ملکی و غیر ملکی تربیتی اداروں سے خصوصی تربیت حاصل کر کے اپنی عملی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کیا۔

ایس ایس یو نے کھیلوں، شوٹنگ چیمپئن شپ، پولیس گیمز، فرضی انسدادِ دہشت گردی مشقوں، تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشنز اور کمیونٹی انگیجمنٹ سرگرمیوں کے ذریعے عوامی اعتماد کو فروغ دیا۔ سال 2025 میں ایس ایس یو کی کارکردگی سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ برتری، نظم و ضبط اور جدید پولیسنگ کے عزم کی واضح عکاس رہی۔

SPECIAL SECURITY UNIT..

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!