آئی سی سی نے چوتھے ایشیز ٹیسٹ کی ایم سی جی پچ کو ناقص قرار دے دیا

چوتھے ایشیز ٹیسٹ کے لیے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں تیار کی گئی باؤلرز کے لیے حد سے زیادہ سازگار پچ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ناقص قرار دے دیا ہے۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم اور بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا انتقال کر گئیں

میچ ریفری جیف کرو کے مطابق ایم سی جی کی پچ غیر معمولی طور پر باؤلرز کے حق میں تھی، جس کے باعث میچ کے پہلے دن 20 اور دوسرے دن 16 وکٹیں گریں، جبکہ کسی بھی بلے باز کو نصف سنچری بنانے کا موقع نہ مل سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق ایسی پچ کو ناقص تصور کیا جاتا ہے، اسی بنیاد پر وینیو کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے دوسرے دن کے آخری سیشن میں چار وکٹوں سے آسٹریلیا کو شکست دی، جبکہ میچ کی چاروں اننگز میں کسی بھی بلے باز کا سب سے زیادہ اسکور 46 رہا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پرٹھ میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ بھی صرف دو دن میں اختتام پذیر ہوا تھا، تاہم اس پچ کو آئی سی سی نے بہت اچھی ریٹنگ دی تھی۔

ایم سی جی کے کیوریٹر میٹ پیج اور ان کی ٹیم نے وکٹ پر 10 ملی میٹر گھاس چھوڑی تھی، جس کے باعث فاسٹ باؤلرز کو غیر معمولی سیم اور باؤنس ملا اور بیٹنگ انتہائی مشکل ہو گئی۔

اس صورتحال کے نتیجے میں کرکٹ آسٹریلیا کو تقریباً ایک کروڑ آسٹریلوی ڈالر کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ تیسرے اور چوتھے دن کے ٹکٹ شائقین کو واپس کرنا پڑے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف آف کرکٹ جیمز آل سوپ نے کہا کہ تیسرے اور چوتھے دن کے ٹکٹ رکھنے والے شائقین اور دنیا بھر میں میچ دیکھنے کے منتظر لاکھوں مداحوں کے لیے یہ صورتحال انتہائی مایوس کن تھی، کیونکہ پچ بلے اور گیند کے درمیان ایم سی جی کا روایتی توازن فراہم نہ کر سکی۔

آئی سی سی کے فیصلے سے قبل آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کیوریٹر میٹ پیج کا دفاع کرتے ہوئے پچ کی تیاری میں غیر ضروری مداخلت کے خلاف خبردار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹ پیج برسوں سے بہترین کام کر رہے ہیں اور کم اسکورز پر بلے بازوں کو بھی اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

ایشیز سیریز میں اس وقت آسٹریلیا کو 1-3 کی برتری حاصل ہے، جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ اتوار 4 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “آئی سی سی نے چوتھے ایشیز ٹیسٹ کی ایم سی جی پچ کو ناقص قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!