پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے پریڈی سے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری،منشیات فروشی،ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوں میں ملو ث ملزم جنید بلوچ کو گرفتار کر لیا۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)

مورخہ 25   جنوری  2024

پریس ریلیز

                پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے پریڈی سے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری،منشیات فروشی،ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوں میں ملو ث ملزم جنید بلوچ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کاتعلق لیاری گینگ وارجمیل چھانگا گروپ سے ہے۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

                تفصیلات کے مطابق ملزم 2016میں لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ میں شامل ہوکر گینگسٹر نوید عرف کپی اور وسیم جوجی کے ہمراہ متعدد وارداتوں میں ملوث رہا۔مورخہ 9ستمبر 2023کو ملزم نے اپنے ساتھی عامر عرف موٹا کے ہمراہ کراچی کے علاقے   ایم اے جناح روڈ پر کیپری سینما کے قریب کوسٹ گارڈ کے سپاہی محمد بلال سے موٹر سائیکل اور نقدی چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پرشہید کردیا۔ مورخہ 15ستمبر 2023کو ملزم نے نوید عرف کپی، نوروز اور علی عرف ڈاڈا کے ہمراہ لیاری گینگ وار کمانڈر جمیل چھانگا  کے حکم پر تھارو لین سولجربازار میں بھتہ نہ دینے پرچوکیدار شاکراللہ کو قتل کر دیا۔

                دوران تفتیش ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پراناگولیمار کی مختلف مارکیٹوں سے ماہانہ بھتہ وصولی اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کااعتراف کیا۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانو ں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

                 گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہےعوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ترجمان سندھ رینجرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!