کراچی کے ضلع سینٹرل میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے احکامات پر اجمیر نگری پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر اہلکاروں نے دفاعی حکمتِ عملی کے تحت جوابی فائرنگ کی۔
تصادم نہیں مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی سراج الدین حقانی
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد جنید ولد ذہین احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک عدد 9 ایم ایم پسٹل بمعہ لوڈ میگزین، دو موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ سی پی ایل سی کے ذریعے چیک کیا جا رہا ہے۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
