سندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی ۔ لاکھوں روپے جرمانے۔ بیکری کا پروڈکشن یونٹ بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا ۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ڈی جی آغا فخر حسین

کراچی ۔ 24 جنوری۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی اسپیشل ٹاسک فورس نے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی نگرانی میں سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز رفیقِ میمن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کارروائی محمود آباد منظور آباد کے علاقے میں کی گئ۔ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر پر متعدد کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کئے گئے ۔

اسپیشل ٹاسک فورس نے ال شالیمار بیکری پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ بیکری کا پروڈکشن یونٹ بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا جبکہ ال شالیمار ڈیری پر ایک لاکھ روپے، قلندری پکوان پر 50 ہزار روپے اور شاندار برگر پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ٹیم نے متعدد کھانے پینے کے مراکز کو لائسنس فیس مد میں بھی نوٹسسز جاری کئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے بتایا کہ یہ کارروائی متعدد شکایات موصول ہونے پر کی گئ۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!