جوفرا آرچر انجری کے باعث آخری دو ایشز ٹیسٹس سے باہر، انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر بائیں جانب اسٹرین کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچز سے ڈراپ ہوگئے ہیں، جس کے بعد انگلینڈ کا پہلے ہی مایوس کن دورہ مزید مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔

عسکری قیادت کا دوٹوک پیغام، قومی یکجہتی اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق جوفرا آرچر کی جگہ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، جبکہ بیٹنگ آل راؤنڈر جیکب بیتھل کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ جیکب بیتھل آئندہ میچ میں نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے اور وہ اولی پاپ کی جگہ لیں گے۔

خراب فارم کے باعث اولی پاپ کو چوتھے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ اس سیریز میں ان کی بہترین اننگ پرتھ ٹیسٹ میں 46 رنز رہی، جو توقعات کے برعکس ثابت ہوئی۔

دوسری جانب اوپنر بین ڈکٹ کم رنز بنانے کے باوجود ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، جس پر کرکٹ حلقوں میں بحث بھی جاری ہے۔

ایشز سیریز میں اہم کھلاڑیوں کی انجریز اور ناقص فارم کے باعث انگلینڈ کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!