وزیر اعلیٰ سندھ کا انسپکٹر جنرل پولیس اور صوبائی سیکریٹریز کے ریٹائرمنٹ پر الوداعی ظہرانہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ، 24 دسمبر 2025ء کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن اور صوبائی سیکریٹریز ڈاکٹر شیرین ناریجو اور ڈاکٹر منصور کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی ظہرانہ دیا۔ آئی جی غلام نبی میمن اور دونوں صوبائی سیکریٹریز یکم جنوری سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

قطری وفد کا اے این ایف ہیڈکوارٹرز دورہ، انسدادِ منشیات تعاون کو مضبوط بنانے پر زور

ظہرانے میں صوبائی وزراء ضیاء الحسن لنجار، سید سردار شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایڈیشنل آئی جیز، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے 1991 میں پولیس سروس جوائن کی اور سندھ کے سات اضلاع میں ایس ایس پی کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ دو بار ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دو مرتبہ صوبے کے آئی جی رہ چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے غلام نبی میمن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشنز کیے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر شیرین ناریجو اور ڈاکٹر منصور کی بھی سندھ حکومت میں بہترین خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر شیرین ناریجو نے مختلف محکموں کے سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں اور چیئرمین پی این ڈی رہیں جبکہ اس وقت وہ چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کی چیئر پرسن ہیں۔

WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.46.46 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.46.47 PM WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.46.47 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.46.47 PM 2 WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.46.48 PM WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.46.48 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.46.49 PM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!