آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ سے کاٹی کے 05 رکنی وفد کی ملاقات۔۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کورنگی انڈسٹریل ایریا کو ماڈل زون بنانے کی تجویزپراقدامات پراتفاق۔

کمیونٹی پولسنگ اچھا اقدام ہے اس کو مزیدمضبوط بنانے کے حوالے سے ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ

آئی جی سندھ سے رفعت مختار راجہ سے کورنگی ادارہ برائے تجارت و صنعت کراچی (کاٹی) کے 5 رکنی وفد نے کاٹی کے ڈپٹی پیٹرن انچیف ذبیر چھایا کی سبراہی میں ملاقات کی اور تاجر برادری کو درپیش مسائل و مشکلات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفد نے آئی جی سندھ کو کاٹی کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس کو آجئ سندھ نے قبول کرتے ہوئے جلددورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ملاقات میں کورنگی ایریا کو ماڈل زون بنانے کے حوالے سے تجویزپیش کی گئی جس پر آہی جی سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا کو ماڈل زون بنانے کی تجویز پر اقدامات پر اتفاق کیا اور اپنے دورے کے دوران کاٹی کے نمائندگان اورپولیس کے اعلی حکام کے ساتھ مل کر اس حوالے سے جامع حکمت عملی بنانے کے اقدامات پر اتفاق کیا اور یقین دلایا کہ اس حوالے سے الیکشن سے قبل تمام تر میکزم طے کرلیا جائے گا۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ ایک اچھا اقدام ہے تاہم نظریہ کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ اور اسکے جملہ میکنزم کو مضبوط پائیدار اور اس کو معاشروں کی سطح پر نافذالعمل بنانا وقت کا تقاضہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس مفاد عامہ سے متعلق تمام تر امور واقدامات میں ہراول دستے کے طور پر پیش پیش رہی ہے اور اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی پولیس کے فرائض منصبی کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
رفعت مختار راجہ کا کہنا تھا کہ سازگار ماحول ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی کوششوں سے خود ترتیب دینا ہے۔معاشرے میں موجود مافیاز اور ناسوروں کو جدید سسٹم اور میکزم کے ذریعے باہم ملکر ختم کرنا ہے۔کوئی وجہ نہیں کہ سب ملکر ایسے مافیاز کے خلاف ڈٹ جائیں انکا مقابلہ کریں اور سسٹم کو مل جل کرمضبوط کریں تو کامیابی ہمارا مقدر نہ بنے۔ہمیں دوسروں سے امید اور توقع رکھنے کے بجائے اپنی قوت اور وسائل پر توجہ دینی ہوگی اوریہ عہد کرنا ہوگا کہ جرائم کے حوالے سے درپیش نت نئے چیلنجز اور معاشرتی و سماجی مسائل کے باوجود ہمیں اپنے لوگوں کی نا صرف حفاظت کرنی ہوگی بلکہ لوگوں کو پرامن و پرسکون ماحول اور آزاد کاروباری سرگرمیوں کی فراہمی سے متعلق بھی خاطر خواہ اقدامات کرنا ہونگیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بحیثیت آئی جی سندھ کاروباری حضرات اور صنعت کاروں کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے وفد کو بتایا کہ ٹریفک مسائل کے حوالے سے سسٹم کو ہیومن فری/ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔جسکا مقصد شہری کو ہیومن انٹرفرنس سے آزاد کرنا ہے۔ٹریفک حکام اس حوالے سے اپنی بھرپورکوششیں کررہے ہیں،ٹریفک پولیس سے کمیونٹی پولیسنگ کے حکام سے بھی اس ضمن میں تعاون جاری اور قائم رکھا ہواہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ بھی موجود تھے۔

(ڈی پی ایل آفس سی پی او)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!