ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

منشیات فروشی و گٹکا فروشی میں ملوث 05 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، عارف اسلم راؤ

پہلی کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث عثمان اور عتیق نامی ملزمان کو پرانا گولیمار سے گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 1060 گرام چرس برآمد کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ جبکہ دوسری کاروائی میں 1- نسیم حسین، 2- جانی اور 3- فیصل نامی گٹکا فروشوں کو میانوالی کالونی سے گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرکے امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

(میڈیاسیل کیماڑی پولیس)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!