بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے گینگ کے 02 کارندے گرفتار.

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ایس آئی یو / سی آئی اے کی کاروائی۔

بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے گینگ کے 02 کارندے گرفتار.

ایس آئی یو/ سی آئی اے نے سروس روڈ نزد ایرو کلب، گلشن اقبال سے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے نام

محمد پریل ولد آفتاب علی

راجا خان ولد گلاب

گرفتار ملزمان بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی لوٹتے تھے۔

ملزمان کا ایک ساتھی بینکوں کے اندر سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں کی نشاندھی باہر اپنے ساتھیوں کو کرتا تھا جو کہ مناسب مقام پر ان کو لوٹتے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جوہرآباد، نیو کراچی، سہراب گوٹھ، ناگن چورنگی، گلشن اقبال، لانڈھی، سچل، کورنگی و دیگر علاقوں میں کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے دو عدد بلا لائسنس پسٹلز برامد۔

ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے انکشافات کے متعلق تھانہ جات کو اطلاع دی جا رہی ہے

عرفان علی سموں، پی ایس پی
ایس ایس پی، ایس آئی یو / سی آئی اے کراچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!