تھانہ لانڈھی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کراچی عالمی کتب میلہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی شرکت کتاب و علم کی اہمیت پر زور
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد مزمل ولد محمد شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے دو بوروں میں موجود چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے مختلف اسپیئر پارٹس برآمد کیے گئے۔
برآمد شدہ سامان میں دو عدد موٹر سائیکل ٹینکیاں، ایک عدد سائلنسر، دو عدد ٹائر بمعہ رم، دو عدد جمپ، تین عدد مڈگارڈ اور ایک عدد مین اسٹینڈ شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طویل عرصے سے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 784/2025 بجرم دفعہ 411 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کے لیے گرفتار ملزم کو شعبہ تفتیش سی آئی سی کورنگی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
