ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہوائی فائرنگ کے واقعات کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کراچی میں پولیس مقابلہ، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک
پہلی کارروائی کے دوران شاہراہِ نور جہاں پولیس نے اطلاع ملنے پر بلاک ٹی عزیزآباد میں واقع پارس بینکیٹ کے قریب شادی کی ایک تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عبدالرشید ولد شیر زمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک عدد 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوا، جبکہ دولہا ابراہیم ولد گل زمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
دوسری کارروائی میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر عزیزآباد پولیس نے بھنگوریہ گوٹھ میں ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم محمد عابد نواز ولد عبدالمالک کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک عدد 9 ایم ایم پسٹل بمعہ لوڈ میگزین اور دو عدد چلیدہ خول برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک اور جان لیوا عمل میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

