امریکا کی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نویم نے انکشاف کیا ہے کہ براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص امریکا آنے کے لیے گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے تحت منتخب ہوا تھا۔
توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17 سال قید اور بھاری جرمانہ
کرسٹی نویم کے مطابق فائرنگ میں ملوث پرتگالی شہری کلاڈیو مانوئل نیویس ویلینتے 2017 میں امریکی حکومت کے ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کے ذریعے امریکا آیا اور بعد ازاں اسے مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ جاری کیا گیا۔
گرین کارڈ لاٹری کیا ہے؟
امریکا کا گرین کارڈ لاٹری پروگرام دراصل ڈائیورسٹی ویزا (DV) پروگرام کہلاتا ہے، جو امریکی حکومت کا ایک سرکاری امیگریشن پروگرام ہے۔ اس پروگرام کا مقصد اُن ممالک کے شہریوں کو امریکا میں مستقل رہائش کا موقع فراہم کرنا ہے جہاں سے امریکا میں امیگریشن کی شرح کم رہی ہو۔
اس اسکیم کے تحت ہر سال قرعہ اندازی کے ذریعے تقریباً 50 ہزار افراد کو گرین کارڈ دیا جاتا ہے، جس کے بعد وہ امریکا میں مستقل طور پر رہائش اختیار کرنے، کام کرنے اور بعد ازاں شہریت کے لیے درخواست دینے کے اہل ہو جاتے ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ:
چند روز قبل براؤن یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے تھے۔ پولیس کے مطابق 48 سالہ کلاڈیو مانوئل نیویس ویلینتے نے براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرکے دو طلبہ کو ہلاک اور نو افراد کو زخمی کیا، جبکہ اسی دوران ایک ایم آئی ٹی پروفیسر بھی جان سے گیا۔
واقعے کے بعد امریکا میں امیگریشن پالیسی اور گرین کارڈ لاٹری پروگرام پر ایک بار پھر بحث شروع ہو گئی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
