پی این ای سی (PNEC – NUST) کی 37ویں کانووکیشن کراچی میں منعقد، 353 طلبہ کو ڈگریاں اور تمغے تقسیم

کراچی: پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج (PNEC – NUST) کی 37ویں کانووکیشن بحریہ آڈیٹوریم، کراچی میں منعقد ہوئی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ، جناب سید مراد علی شاہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

آئی جی سندھ کا آر آر ایف اور ایس پی یو کی خدمات کی تعریف، کچہ ایریا میں امن و امان قائم کرنے پر شکریہ

تقریب میں مجموعی طور پر 353 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں، جن میں 4 پی ایچ ڈی، 41 ایم ایس اور 308 بیچلرز ڈگریاں شامل تھیں۔ مہمانِ خصوصی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں 39 تمغے بھی تقسیم کیے، جن میں 7 صدرِ پاکستان گولڈ میڈلز، 4 چیف آف دی نیول اسٹاف گولڈ میڈلز، 8 چانسلر سلور میڈلز، 18 ریکٹر گولڈ میڈلز اور 2 قائدِاعظم گولڈ میڈلز شامل ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے گریجویٹنگ طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نسٹ پی این ای سی پاکستان کی ابھرتی ہوئی صنعتی ضروریات کے مطابق معیاری انجینئرز فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طلبہ کی موجودگی کالج کے اعلیٰ تعلیمی معیار کی عکاس ہے۔

کانووکیشن میں سول و عسکری معززین کے علاوہ گریجویٹنگ طلبہ کے والدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “پی این ای سی (PNEC – NUST) کی 37ویں کانووکیشن کراچی میں منعقد، 353 طلبہ کو ڈگریاں اور تمغے تقسیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!