رینجرز سندھ اور کسٹم کی مشترکہ کارروائی، سہراب گوٹھ سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سگریٹ و کاسمیٹکس برآمد

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے الآصف سکوائر، سہراب گوٹھ سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ سگریٹ اور کاسمیٹکس اشیاء برآمد کر لی ہیں۔

شمالی وزیرستان میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے زیرِ اہتمام مشران اور عمائدین کا اہم جرگہ

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ سگریٹ اور کاسمیٹکس اشیاء کو مختلف گوداموں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران کسی مزاحمت کی اطلاع نہیں ملی۔

پاکستان رینجرز سندھ نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ برآمد کی گئی اشیاء کو تین مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!