تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
نگران وفاقی کابینہ نے عام انتخابات میں سول آرمڈ فورسز لگانےکی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق سول آرمڈ فورسز حساس حلقوں میں بطور کوئیک ریسپانس فورس ڈیوٹی دےگی۔ خیال رہےکہ وفاقی وزارت داخلہ نے عام انتخابات میں سکیورٹی فراہمی کے لیے سمری کابینہ کو بھجوادی۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کردیے ہیں۔
