کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کا مسلسل تیسرے روز پولیو کیمپس کا دورہ، سیکیورٹی کا جائزہ

کراچی میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مسلسل تیسرے روز پولیو کیمپس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو ورکرز اور پولیس اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

کراچی: فٹبال ٹورنامنٹ قتل کا مرکزی مفرور و اشتہاری ملزم گرفتار

مہزور علی نے کیمپ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم میں اپنی شرکت بھی کی اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اس قومی فریضے میں بھرپور تعاون کریں تاکہ ملک کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

انہوں نے جوانوں اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہر وقت الرٹ رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی کریں۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں پولیو ورکرز کے تحفظ کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ مہم بلا رکاوٹ اور کامیابی کے ساتھ مکمل ہو سکے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کا مسلسل تیسرے روز پولیو کیمپس کا دورہ، سیکیورٹی کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!