کراچی: ملیر جناح ایونیو کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور: 11 برس گزر گئے، مگر زخم آج بھی تازہ
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر اور ایک مسافر کوچ ریس لگا رہے تھے۔ تیز رفتاری کے دوران مسافر کوچ نے ایک کار کو ٹکر ماری جبکہ ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد میں سے ایک جاں بحق، ایک زخمی اور ایک محفوظ رہا۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے میں کار کو بھی شدید نقصان پہنچا، تاہم کار کا ڈرائیور محفوظ رہا۔ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ڈمپر اور اس کے کنڈکٹر کو تحویل میں لے لیا ہے اور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 249 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر مختلف ٹریفک حادثات میں 819 افراد ہلاک اور 11,715 زخمی ہوچکے ہیں۔ سندھ حکومت نے شہر میں ہیوی ٹریفک سے بڑھتے ہوئے حادثات کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Boost up your website’s backlinks with best seo services!
BonusBacklinks.com – we provide daily backlinks and drive organic traffic to your website EVERY DAY:
+ Get 85% OFF
+ Strong daily backlinks
+ Organic website visits
+ Prices start from $1
+ Bonus discount codes:
https://BonusBacklinks.com/85bonus
BonusBacklinks.com – daily seo backlinks and website clicks to grow your page everyday