اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 مختلف کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

چیف جسٹس کے خلاف تشدد پر اکسانے کے جرم میں ٹی ایل پی رہنما کو قید و جرمانے کی سزا

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مجموعی طور پر 175.53 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔

تعلیمی اداروں کے اطراف کی گئی کارروائیوں میں گلگت میں ایک اسکول کے قریب ملزم سے 450 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

دیگر کارروائیوں کی تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے قالین میں جذب شدہ 21.6 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ فیصل آباد کے قریب ساہیانوالہ ٹول پلازہ پر ایک گاڑی سے 80.4 کلوگرام چرس اور 60 کلوگرام افیون برآمد ہوئی، جہاں سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد کے علاقے بیلا روڈ پر ایک ملزم کے قبضے اور اس کے گھر سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 140 گرام کوکین اور 140 گرام آئس برآمد ہوئی۔

اسی طرح چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب ایک ٹرک سے 2.8 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ڈسٹرکٹ جہلم کے علاقے پُھاٹک راٹھیاں کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ملزمان سے 400 گرام آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2025 12 16 at 5.41.11 PM WhatsApp Image 2025 12 16 at 5.41.11 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 16 at 5.41.12 PM WhatsApp Image 2025 12 16 at 5.41.12 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 16 at 5.41.13 PM WhatsApp Image 2025 12 16 at 5.41.13 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 16 at 5.41.13 PM 2 WhatsApp Image 2025 12 16 at 5.41.14 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 16 at 5.41.14 PM 1 1

65 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!