کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
زلزلے کے جھٹکے آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس اور ڈی ایچ اے سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق سائٹ ایریا، ٹیپو سلطان روڈ، پہلوان گوٹھ اور بحریہ ٹاؤن میں بھی زمین لرز اٹھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے وندر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
