دہشت گردی بھارت کا وتیرا ہے، ہم دشمن کو للکار کر مارتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بلکہ بھارت کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں۔

ایف آئی اے اور آئی سی ایم پی ڈی کی مشترکہ اوپن سورس انٹیلی جنس (OSINT) ٹریننگ مکمل، جعلی نوکریوں اور سائبر اسمگلنگ کے خلاف استعداد کار میں اضافہ

اسلام آباد میں قومی علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے درمیان ایک روحانی اور تاریخی رشتہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تمام مسلم ممالک میں سے محافظِ حرمین کا شرف عطا کیا ہے، جبکہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس قوم نے علم و قلم چھوڑا، وہاں انتشار اور فساد نے جگہ لی۔ محنت، علم اور نظم و ضبط عزت اور طاقت کا بنیادی ذریعہ ہیں، تقسیم اور انتشار سے قومیں کمزور ہوتی ہیں۔

چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا کہ اسلامی ریاست میں جہاد کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے، کوئی فرد یا گروہ از خود جہاد کا اعلان نہیں کر سکتا۔ علما پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قوم کو متحد رکھیں اور سوچ میں وسعت پیدا کرنے کا کردار ادا کریں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “دہشت گردی بھارت کا وتیرا ہے، ہم دشمن کو للکار کر مارتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!