آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی سکھر آمد، زخمی ڈی ایس پیز اور اہلکاروں کی عیادت — بہادری کو سراہا

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سکھر پہنچے، جہاں انہوں نے چند روز قبل شکارپور میں جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ڈی ایس پی پارس بکھرانی، ڈی ایس پی ظہور سومرو اور دیگر زخمی پولیس اہلکاروں کی نجی اسپتال میں عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

کراچی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے

آئی جی سندھ نے زیر علاج افسران اور اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور انہیں بہترین ممکنہ علاج فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

انہوں نے زخمی ڈی ایس پیز اور اہلکاروں کی جرأت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا:
"آپ کی بہادری اور حوصلے پر آپ کو شاباش ہے، سندھ پولیس آپ پر فخر کرتی ہے۔”

آئی جی سندھ کے ہمراہ ڈی آئی جیز لاڑکانہ، سکھر، ایس ایس پیز شکارپور، لاڑکانہ، کشمور، سکھر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی سکھر آمد، زخمی ڈی ایس پیز اور اہلکاروں کی عیادت — بہادری کو سراہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!