کور کمانڈر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان میں طلباء و فیکلٹی سے براہ راست ملاقات

کوئٹہ (8 دسمبر 2025): کور کمانڈر بلوچستان نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ براہ راست نشست کی، جس میں صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی تاریخی فتح، چیف آف دی نیول اسٹاف کا پیغام

کور کمانڈر نے طلباء کے سوالات سنے اور انہیں ملکی ترقی میں حصہ لینے کے لیے مثبت سوچ اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے تعلیم کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

طلباء نے نشست کو فائدہ مند قرار دیا اور پاک فوج کی ملکی دفاع اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے براہ راست رابطے نوجوانوں اور اداروں کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔

کور کمانڈر نے کہا کہ اس قسم کی نشستیں پاک فوج اور نوجوان نسل کے درمیان مستحکم تعلقات اور بلوچستان کی بہتری کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!