سندھ میں "فیس لیس ای ٹکٹنگ” کا دائرہ کار وسیع، پہلے مرحلے میں 7 اضلاع میں نفاذ کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے دیگر شہروں میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے متعلق تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں ٹھٹہ، خیرپور، شہید بے نظیر آباد، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان اور لاڑکانہ سمیت 7 اضلاع میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔

برطانیہ کی ہائی کورٹ کا فیصلہ: عادل راجہ کو عوامی معافی اور 3 لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ ادائیگی کا حکم

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ ای ٹکٹنگ کے آغاز سے قبل ٹریفک قوانین اور TRACS سسٹم سے متعلق بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے اور سہولت مراکز میں خوش اخلاق عملہ تعینات کیا جائے تاکہ عوام کو بہترین خدمات فراہم کی جاسکیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی، ڈی آئی جیز ٹریفک، فنانس، لائسنس برانچ اور دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ زونل ڈی آئی جیز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور پی ڈی آئی ٹی کی جانب سے فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے متعلق تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے مطابق، مذکورہ 7 اضلاع میں نصب کیمرے نمبر پلیٹ کی شناخت اور دیگر خلاف ورزیوں کا سراغ لگانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ باقی اضلاع میں کیمروں کی اپ گریڈیشن آئندہ چند روز میں مکمل کرلی جائے گی۔ صوبے کے تمام اضلاع میں سہولت مراکز قائم ہوچکے ہیں اور عملے کو جلد تربیت فراہم کر دی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ S4 منصوبے کے تحت حیدرآباد میں ای ٹکٹنگ کا آغاز پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔ اجلاس میں موصول رپورٹس کی روشنی میں تمام اضلاع میں کیمروں اور آلات کی تنصیب کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

آئی جی سندھ نے تمام ڈویژنل ڈی آئی جیز کو ہدایت دی کہ TRACS کے نفاذ سے قبل میڈیا، اسٹیک ہولڈرز، ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کو اعتماد میں لیا جائے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی اجلاسوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ، بغیر نمبر پلیٹ اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی سے پہلے عوام کو مکمل آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے۔

One thought on “سندھ میں "فیس لیس ای ٹکٹنگ” کا دائرہ کار وسیع، پہلے مرحلے میں 7 اضلاع میں نفاذ کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!