کراچی پولیس میں ترقیوں کا بڑا فیصلہ، 256 سب انسپکٹرز کی پروموشن کے لیے رپورٹس طلب

کراچی پولیس میں افسران کی ترقیوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے، اور مزید 256 سب انسپکٹرز کو اگلے عہدے یعنی انسپکٹر پر ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کراچی پولیس چیف نے متعلقہ اداروں سے افسران کے بارے میں تفصیلی رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

لانڈھی کی گارمنٹ فیکٹری میں آگ، فائر بریگیڈ کو واٹر کارپوریشن کی ہنگامی مدد

ترقی کے عمل کے لیے جاری کیے گئے خط اور فہرست میں 256 سب انسپکٹرز کے نام شامل ہیں۔ یہ خط اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کیا گیا ہے، جس میں افسران کے پانچ سالہ کانفیڈینشل رپورٹس (CR)، کریمنل ریکارڈ اور سروس ہسٹری فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی افسر کسی انکوائری، بے ضابطگی یا بدعنوانی میں ملوث پایا گیا ہو تو اس سے متعلق تفصیلات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔ تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو روز کے اندر مکمل رپورٹ ارسال کریں تاکہ ترقی کے عمل کو شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جاسکے۔

پولیس حکام کے مطابق صاف ستھرے اور شفاف ریکارڈ کے حامل افسران کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی، جبکہ کسی بھی قسم کی شکایات یا خلاف ورزیوں کی صورت میں ترقی روک دی جائے گی۔

WhatsApp Image 2025 12 04 at 5.56.07 PM WhatsApp Image 2025 12 04 at 5.56.07 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 04 at 5.56.07 PM 2 WhatsApp Image 2025 12 04 at 5.56.08 PM WhatsApp Image 2025 12 04 at 5.56.08 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 04 at 5.56.08 PM 2 WhatsApp Image 2025 12 04 at 5.56.08 PM 3 WhatsApp Image 2025 12 04 at 5.56.09 PM WhatsApp Image 2025 12 04 at 5.56.09 PM 1

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی پولیس میں ترقیوں کا بڑا فیصلہ، 256 سب انسپکٹرز کی پروموشن کے لیے رپورٹس طلب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!