کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ویسٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عزیز بروہی گوٹھ کے مدرسے میں 6 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم اللہ بچایا ولد منظور احمد کو گرفتار کر لیا۔
کراچی میں CTD کی کارروائی، سیاسی رہنماؤں پر حملے کی دھمکی آمیز وڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس کی قیادت ایس ایچ او منگھوپیر نے کی۔ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے مبینہ طور پر محنت کش کے معصوم بچے پر انسانیت سوز تشدد کیا، جس کے نتیجے میں طالبعلم کے سر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ واقعے نے علاقے میں شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر پیدا کر دی۔
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزم کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔