کراچی: حب ریور روڈ پر رئیس گوٹھ کے قریب کھڑی ایک بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے لمحوں میں پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور بھرپور کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری کا حامی ہے، جنوبی ایشیا سنگین چیلنجز سے دوچار ہے: اسحاق ڈار
ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق بس اس وقت کھڑی تھی جب اس میں آگ لگی، جو بظاہر شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
