8 فروری 2024 کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیئے تمام تعلیمی اداروں میں 8 روزہ عام تعطیل کا امکان

8 فروری 2024 کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیئے تمام تعلیمی اداروں میں 8 روزہ عام تعطیل کا امکان

کیوں کہ الیکشن کے موقع پر ملک بھر میں 8 فروری 2024ء کو پولنگ ہوگی، اس سے قبل 4 فروری کو اتوار کی ہفتہ وار چھٹی ہوگی اور 5 فروری کو کشمیر ڈے کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے جب کہ 6 سے 10 فروری تک طالب علموں کو عام انتخابات کی چھٹیاں دی جائیں گی، اس کے بعد 11 فروری کو پھر سے اتوار کی چھٹی ہے، یوں 8 تعطیلات کے بعد 12 فروری کو اسکول و کالجز اور یونیورسٹیوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔
نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ جمعرات 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے، انتخابات کے مقررہ وقت پر ہونے پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے، الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے میڈیا کو ذ مہ دارانہ رپورٹنگ کرنا ہوگی، عام انتخابات میں میڈیا کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے، انتخابات کے حوالے سے تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکی ہیں، معیشت، خارجہ پالیسی، تعلیم، صحت سمیت اہم امور منشور ہوتے ہیں، وعدوں اور دعوؤں کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے، عوام کے اجتماعی شعور میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان 9 فروری کی رات 1 بجے کریں گے، الیکشن کے دن ملک بھر سے رزلٹ بر وقت الیکشن کمیشن بھیجنے کیلئے تمام ترانتظامات کرلیے ہیں، جس کے تحت تمام حلقوں کے ریٹرننگ آفسران کو تین تین ڈیٹا انٹری آپریٹرز فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع الیکشن کمیشن سے معلوم ہوا ہے کہ انتخابات 2024ء میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال کیا جائے گا، آر ٹی ایس سسٹم بیٹھنے کی وجہ ایک وقت میں ایک ڈیٹا انٹری سسٹم تھا اور نتائج موصول میں ہونے میں زیادہ وقت لگا، اس لیے الیکشن 2024ء کو صاف، شفاف اورغیرجانبدارانہ کرانے کیلئے ٹیکنالوجی کا بھرپوراستعمال کیا جائے گا، جس کے لیے آراوز کو فائبرآپٹکس کی سہولت میسرہوگی اورمتبادل کے طور پر وائی فائی ڈیوائس بھی دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!