کراچی: کیماڑی موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا سپلائر کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق ملزم موٹر سائیکل پر مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا سپلائی کر رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا، جسے فروخت کے لیے شہر بھر میں پہنچایا جا رہا تھا۔ ملزم کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں تک بھی پہنچا جا سکے۔
