محکمہ تعلیم لیاقت آباد ٹاؤن کی جانب سے سائنسی نمائش کا انعقاد

،

پریس ریلیز
محکمہ تعلیم لیاقت آباد ٹاؤن کی جانب سے سائنسی نمائش کا انعقاد
چیئرمین لیاقت آبادٹاؤن فراز حسیب کی نواب صدیق علی خان اسکول میں منعقدہ نمائش میں شرکت
تعلیمی اداروں میں سائنسی نمائش جیسے پروگراموں کا انعقاد خوش آئند بات ہے: فراز حسیب
لیاقت آباد ٹاون کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں میں معیار تعلیم کے اضافے کے لئے کوشاں ہیں فراز حسیب
مورخہ: 22 جنوری 2024
کراچی ( تشکُّر نیوز رپورٹنگ،) چیئرمین لیاقت آبادٹاؤن فراز حسیب نے وائس چیئرمین اسحاق تیموری کے ہمراہ نواب صدیق علی خان اسکول میں منعقدہ سائنسی نمائش کا افتتاح کیا، اس موقع پر چیرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے اساتذہ کرام اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سر گرمیوں کا انعقاد خوش آئند بات ہے۔سائنسی نمائش جیسے پروگرام طالب علموں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ان کی ذہنی نشونما اور صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں، تعلیمی اداروں میں اس قسم کی ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ و طالبات کی تخلیقی صلاحیتیں نکھارتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت آباد ٹاون کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں میں معیار تعلیم میں اضافے کے ساتھ طلبا طالبات کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے بہترین ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں اسکولوں کی عمارتوں کی جدید تقاضوں کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اسکولوں کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔فراز حسیب نے نمائش میں طلبا و طالبات کی جانب سے بنائے گئے فن پاروں ((Projects کا معائنہ کیا۔ اور ان کی کاوشوں کو سراہا ،نمائش میں، کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری، ڈائریکٹر ایجوکیشن فرید رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گلبرگ ٹاؤن محترمہ عائشہ قمر اور لیاقت آباد ٹاؤن کی مختلف یوسی چیئرمیز اور یوسی پینل کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

                                                                          فہیم مصطفی  
                                                                                                    ڈائریکٹر انفارمیشن                                                    
                                                                           لیاقت آباد ٹاون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!