


کراچی: بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعہ 6 نومبر کو پیش آیا تھا جس کے بعد چوری شدہ سیف سٹی کیمرے بھی اتار لیے گئے تھے۔
بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو کرپشن کیس میں 21 سال قید کی سزا
پولیس کے مطابق چوری میں ملوث ملزم کو اس کے ساتھی کے ہمراہ گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر 3 ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے اور کباڑی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مددگار ہے اور اس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود ہوتا ہے۔