شاہ لطیف میں گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کارروائی، چار ملزمان گرفتار

کراچی: شاہ لطیف پولیس نے مضرِ صحت گٹکا ماوا فروشی میں ملوث چار ملزمان کو کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں گرفتار ملزمان کی شناخت غلام علی، معشوق، نعمان اور فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔

نواز شریف کا خطاب: “عمران خان اکیلا مجرم نہیں… لانے والے بھی شریک ہیں”

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مضرِ صحت گٹکا ماوا، 6 کلو تمباکو، 10 کلو چونہ، 108 پیکٹ کھتہ، گٹکے کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان اور فروخت کی رقم برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ گرفتار افراد تیار شدہ گٹکا ماوا مختلف مقامات پر فروخت کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے، جبکہ گرفتار افراد کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “شاہ لطیف میں گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کارروائی، چار ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!