وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 تا 27 نومبر تک بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر افسران بھی وفد میں شامل ہیں۔
کراچی جمشید کوارٹر میں بھتہ خور گروہ کے ساتھ فائرنگ، چار گرفتار اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد
دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب شہزادہ سلمان بن عیسیٰ الخلیفہ اور نائب وزیراعظم عزت مآب شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔
اس سرکاری دورے کا مقصد پاکستان اور بحرین کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی، تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ توقع ہے کہ اس دورے سے روایتی گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کو نئی قوت ملے گی، شراکت داری کی نئی راہیں کھلیں گی اور عوام سے عوام کے روابط مزید گہرے ہوں گے۔
