دبئی ایئر شو 2025 میں بھارتی جنگی طیارے تیجس ایم کے۔1 اے کے ہلاکت خیز حادثے کے بعد آرمینیا نے 1.2 ارب ڈالر مالیت کے مجوزہ معاہدے پر مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ
آرمینیا تقریباً 20 طیاروں پر مشتمل اس ممکنہ ڈیل کا سنجیدہ جائزہ لے رہا تھا، لیکن حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تیجس ایم کے۔1 اے کی قابلِ بھروسہ کارکردگی اور طویل المدتی آپریشنل استحکام پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
اس پیشرفت کو بھارت کی دفاعی برآمدات کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ منصوبہ بھارتی ساختہ ہلکے جنگی طیاروں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں داخلے کے لیے اہم سمجھا جا رہا تھا۔
