ایس آئی یو/سی آئی اے نے جمشید کوارٹر کے علاقے میں ایک بھتہ خور گروہ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نارتھ ناظم آباد اسٹیشن پہنچ گئے
گرفتار ملزمان کی شناخت جنید، بلال، وقار اور اعجاز کے نام سے ہوئی، جن میں سے ایک زخمی بھی ہوا۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان پر بھتے، منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات درج ہیں۔
ایس آئی یو کے مطابق جنید نے کار شوروم پر بھتہ طلبی کے لیے فائرنگ کی تھی، جس کا واقعہ سی سی ٹی وی میں بھی محفوظ ہے، جہاں وہ کارروائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کیا گیا، جبکہ دو مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق لیاری احمد علی مگسی گروہ سے ہے۔
ایس آئی یو نے کہا کہ دو دیگر ملزمان فرار ہو گئے تھے، جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔


