کراچی میں جرائم کے خلاف سخت اقدامات کا حکم، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

Breaking: SBCA Officers Under Investigation! Illegal Buildings Scandal Karachi | Full Update

اجلاس میں بھتہ خوری کی روک تھام، ہوائی فائرنگ کے سدباب، ٹریفک حادثات میں کمی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے نمٹنے کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ، ہوائی فائرنگ، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں قانون شکنی کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مربوط، مؤثر اور مسلسل اقدامات جاری رکھیں۔

WhatsApp Image 2025 11 24 at 8.09.18 PM WhatsApp Image 2025 11 24 at 8.09.19 PM

64 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں جرائم کے خلاف سخت اقدامات کا حکم، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!