کرافٹرز ایکسپو 2025؛ 135 مقامی کاروباروں کی بھرپور شرکت، خواتین و ہنرمندوں کو نمایاں تعاون

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دی کرافٹرز گلڈ کے زیرِ اہتمام سالانہ کرافٹرز ایکسپو 2025 اس سال “Happiness is Handmade” کے عنوان کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے، جس میں 135 سے زائد مقامی کاروبار شریک ہیں۔ یہ پلیٹ فارم 2012ء سے اب تک 2800 سے زائد چھوٹے کاروباروں کو فائدہ پہنچا چکا ہے، جن میں نمایاں تعداد خواتین کی ہے۔

کراچی ماڈل کی کامیابی کے بعد سندھ میں سنگل ونڈو فیسلٹی حیدرآباد تک وسعت، شہریوں کو تیز اور شفاف بلڈنگ اپروول کی سہولت

اس سال کرن فاؤنڈیشن کے تعاون سے لیاری کی 12 خواتین اور ہنرمند خواتین پروگرام کی 5 شرکاء کو خصوصی معاونت، تربیت اور اسٹال اسپیس فراہم کی گئی ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے ہنرمندوں کی نمائندگی بی-ٹیوَٹا اور یوسف بشیر قریشی کی شراکت سے شامل کی گئی ہے۔

ایونٹ میں اولیویا بطور گولڈ اسپانسر شریک ہے جب کہ بینک اسلامی کے Eek Digital پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیجیٹل والٹس کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ منتظمین کے مطابق 30 فیصد اسٹالز محدود وسائل رکھنے والے افراد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

خصوصی افراد کے فن پاروں کی نمائش کے لیے کراچی ڈاؤن سینڈروم پروگرام، اسپیشل اولمپکس پاکستان اور دیگر ادارے بھی ایکسپو کا حصہ ہیں۔ بچوں کے لیے “ینگ کریئیٹوز” کے نام سے مخصوص سیکشن رکھا گیا ہے، جہاں 10 کم عمر ہنرمند اپنی دستکاری پیش کر رہے ہیں۔

کرافٹرز ایکسپو 2025 مقامی دستکاری، ڈی آئی وائی سرگرمیوں، منچ مارکیٹ، خاندانی تفریح اور میڈ اِن پاکستان کے فروغ کا ایک اہم اور منفرد اظہار ہے، جسے شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

69 / 100 SEO Score

One thought on “کرافٹرز ایکسپو 2025؛ 135 مقامی کاروباروں کی بھرپور شرکت، خواتین و ہنرمندوں کو نمایاں تعاون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!