دبئی: دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔
کمشنر کراچی کی یونیسیف ہیلتھ چیف سے ملاقات، روبیلا و خسرہ مہم پر بریفنگ
بھارتی ائر فورس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دو بجکر دس منٹ پر پیش آیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ایونٹ کے دوران پیش آنے والا سب سے سنگین واقعہ ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ طیارہ 2016 سے سروس میں تھا اور یہ اس کی تاریخ میں دوسرا حادثہ ہے، جبکہ مارچ 2024 میں بھی تیجس طیارہ راجستھان کے شہر جیسلمیر میں گر کر تباہ ہو چکا ہے۔
دبئی ائیر شو کے دوران دیگر طیاروں کے مظاہرے روک دیے گئے ہیں تاکہ شائقین کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ بھارتی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ حادثے سے قبل طیارے کے فیول ٹینک سے تیل لیک ہونے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس سے سوالات پیدا ہو گئے کہ آیا یہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا یا پائلٹ کی ناتجربکاری کی وجہ سے۔
تیجس طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز 2001 میں ہوئی تھی اور یہ بھارت کی اہم مقامی تیار کردہ جنگی طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔ دبئی ائیر شو کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی جہاز مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوا ہو۔
