سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا سخت ایکشن، غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو نے شہر میں بڑھتی ہوئی غیرقانونی تعمیرات پر فوری اور سخت ایکشن لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا۔

کورنگی میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشنز، متعدد افراد کی بایومیٹرک تصدیق

ڈائریکٹر ویجیلنس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آپریشن) کو انکوائری آفیسر کے طور پر نامزد کیا۔ سرکاری مراسلے میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث تمام عناصر کی شفاف، جامع اور بلا تاخیر تحقیقات مکمل کی جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ویجیلنس کی فراہم کردہ تفصیلات انکوائری کے ساتھ منسلک کی جائیں اور معاملے کی تمام پرتیں سامنے لانے کے لیے کارروائی کی جائے تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جا سکے۔

One thought on “سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا سخت ایکشن، غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!