وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے وفد سے ملاقات، ترقیاتی اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے 95 رکنی وفد کا استقبال کیا۔ میجر جنرل محمد رضا کی قیادت میں ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور صوبائی سیکریٹریز بھی شریک تھے۔

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 34 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

وزیراعلیٰ سندھ نے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت سول انتظامیہ اور قومی سلامتی اداروں کے مؤثر رابطوں کو اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کی ترقیاتی پالیسی شمولیتی، مساوی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق تشکیل دی گئی ہے، جبکہ اے ڈی پی 26-2025ء کا مجموعی حجم ایک کھرب روپے سے زائد ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عوامی خدمات کی بہتری اور معاشی و سماجی بنیادوں کو مضبوط کرنا پیپلز پارٹی حکومت کا عزم ہے۔ غیر ملکی معاونت سے متعدد بڑے انفراسٹرکچر منصوبے جاری ہیں، جن میں پیپلز ہاؤسنگ فار فلوڈ افیکٹیز (ایس پی ایچ ایف) شامل ہے، جو دنیا کا بڑا سیلاب متاثرہ مکانات کی بحالی منصوبہ ہے۔ اس کے تحت 21 لاکھ متاثرہ گھروں کی بحالی کی جا رہی ہے اور 13 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے خواتین کو زمینوں کے مالکانہ حقوق دینے، واش پروجیکٹس اور دیگر انفراسٹرکچر بحالی کے منصوبوں، کراچی کے بڑے شہری ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی اصلاحات، روڈ نیٹ ورک اور ماس ٹرانزٹ سسٹم پر بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے سالڈ ویسٹ پروجیکٹ اور ڈیَلٹا بلو کاربن پراجیکٹ کے ذریعے کاربن کریڈٹس سے زرمبادلہ پیدا کرنے کے اقدامات بھی نمایاں کیے۔

مزید بتایا گیا کہ سندھ حکومت کے مینگرووز کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ موسمیاتی موافقت، معیشت اور پائیدار ترقی قومی سلامتی کے اہم اجزا ہیں، اور سول و عسکری اداروں کے مضبوط رابطوں کی ضرورت ہے۔

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے سندھ حکومت کی ترقیاتی اور حفاظتی کاوشوں کو سراہا۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!