تیموریہ میں شاہین فورس کا مقابلہ: ایک ملزم زخمی، دوسرا گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — تھانہ تیموریہ کی حدود میں مین روڈ ہارون شاپنگ سینٹر کے قریب شاہین فورس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی جبکہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت شیراز ولد نامعلوم کے نام سے ہوئی، جسے شدید زخمی حالت میں حراست کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

سعید غنی: مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے یونیورل سوشل سیکورٹی اور بینظیر کارڈ کا آغاز

دیگر ملزم نبیل ولد عبدالرشید کو پولیس نے بغیر گولی لگے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

موقعے سے ایک ٹی ٹی پستول، موبائل فون اور چھینی گئی موٹر سائیکل نمبر KKZ-7442 (سپر پاور 70) بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

WhatsApp Image 2025 11 19 at 9.29.01 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 19 at 9.29.02 PM

62 / 100 SEO Score

One thought on “تیموریہ میں شاہین فورس کا مقابلہ: ایک ملزم زخمی، دوسرا گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!