پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایئر انڈیا نے چین سے سنکیانگ کی فضائی گزرگاہ کھولنے کی درخواست کر دی

بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے اپنی پروازوں کے لئے متبادل راستوں کی تلاش میں چینی حکام پر سفارتی طور پر دباؤ ڈالنے کے لیے حکومتِ بھارت سے مدد مانگ لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایئر انڈیا چاہتی ہے کہ چین اسے سنکیانگ کی حساس عسکری فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے تاکہ طویل روٹس مختصر کیے جاسکیں، کیونکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند ہونے سے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات ہر تین سال بعد جی ڈی پی کا بڑا حصہ نقصان کی تلافی پر خرچ کرنا پڑتا ہے وزیراعظم شہباز شریف

یہ غیر معمولی درخواست ایسے وقت سامنے آئی ہے جب بھارت اور چین کے درمیان براہِ راست پروازیں — جو سرحدی جھڑپ کے بعد پانچ سال تک معطل رہیں — چند ہفتے قبل ہی بحال ہوئی ہیں۔

ایئر انڈیا پہلے ہی شدید دباؤ میں ہے۔ جون میں لندن جانے والا بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ گجرات میں حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 260 افراد جان سے گئے۔ حادثے کے بعد سیکیورٹی چیک کے باعث پروازوں میں مزید کمی کرنی پڑی، جس کا اثر بین الاقوامی نیٹ ورک کی بحالی پر پڑا۔

تاہم کمپنی کی مشکلات میں اس وقت اضافہ ہوا جب اپریل کے آخر میں سفارتی کشیدگی بڑھنے کے بعد پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔

دستاویزات کے مطابق ایئر انڈیا کے ایندھن کے اخراجات میں 29 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ بعض طویل پروازوں کے دورانیے میں 3 گھنٹے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایئر انڈیا نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ چین سے سفارتی طور پر بات کرے تاکہ سنکیانگ کی فضائی حدود اور ہنگامی صورت میں ہوٹن، کاشغر اور ارمچی ایئرپورٹس تک رسائی کی اجازت مل سکے، جس سے امریکا، کینیڈا اور یورپ جانے والی پروازوں کا وقت کم ہوگا۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے ایئر انڈیا کے منافع میں 455 ملین ڈالر تک کی کمی آئی ہے۔ کمپنی نے اسے اپنے طویل فضائی نیٹ ورک کے لیے ’’اسٹریٹیجک آپشن‘‘ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسے اس معاملے کا علم نہیں اور مزید تفصیلات کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے۔

ایئر انڈیا، بھارت، چین اور پاکستان کے سول ایوی ایشن حکام نے رائٹرز کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایئر انڈیا نے چین سے سنکیانگ کی فضائی گزرگاہ کھولنے کی درخواست کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!