دبئی: المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی ائیر شو 2025 کا شاندار آغاز ہوا، جس میں دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعت کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے طیارے ڈسپلے ایریا میں ایک دوسرے کے قریب کھڑے رہے، جس نے شرکا اور ماہرین کی خاص توجہ حاصل کی۔
کراچی: بے قابو ٹریفک کی لپیٹ میں 10 ماہ میں 230 ہلاکتیں، ہزاروں زخمی
فضا مسلسل رنگا رنگ کرتبوں سے گونجتی رہی، جب مختلف ممالک کے جنگی اور تجارتی طیاروں نے مہارت سے فلائنگ ڈسپلے پیش کیا۔ شرکا نے اونچی پروازیں، تیز رفتاری کے مظاہرے اور فلائنگ فارمیٹس کو بے حد سراہا۔
پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر اس ایونٹ کا مرکز رہا، جس پر شرکا نے سبزہلالی پرچم سے سجے طیاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور پاکستانی پائلٹس کی مہارت کو سراہا۔ پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شائقین کے دل جیت لیے۔
دبئی ائیر شو پانچ روز تک جاری رہے گا، جس میں عالمی سطح پر نئے دفاعی معاہدے، جدید ٹیکنالوجی کے لانچز اور روزانہ کی فلائنگ ڈسپلے شامل ہیں۔
