لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ اسکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ملکی دفاع اور داخلی صورتحال کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی۔
تیموریہ پولیس کی کارروائی گٹکا/ماوا فروش گرفتار
نشست کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور فوج کی قربانیوں اور عوام کی حفاظت میں کردار کو سراہا۔ اساتذہ نے کہا کہ سیشن نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غور و فکر، پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں سے روشناس کرایا۔
طلبہ نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں پاک فوج کے کردار نے ان میں پاکستان کے دفاع کے لیے عزم بڑھایا، اور یہ بھی احساس دلایا کہ خبروں کو بغیر تجزیہ اور تصدیق کے پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔
اس نشست نے نوجوانوں میں ملکی دفاع اور قومی یکجہتی کے جذبات کو مزید مضبوط کیا، اور انہیں سکھایا کہ پاک فوج ہم سے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔
